جمعرات 6 نومبر 2025 - 12:52
علامہ طباطبائی: میں نے آج تک اپنے ذاتی مفاد کے لیے کوئی دعا نہیں کی

حوزہ/ آیت اللہ حسن زادہ آملی رحمۃ اللہ علیہ نے علامہ طباطبائی کی غیر معمولی اخلاقی بلندی کو بیان کیا اور بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی ذاتی مفاد کے لیے دعا نہیں کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حسن زادہ آملی (رح) اپنی کتاب ہزار و یک نکتہ میں علامہ طباطبائیؒ کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: "میں نے امامت کے موضوع پر ایک رسالہ لکھا اور اسے استادِ گرامی علامہ طباطبائی کی خدمت میں پیش کیا۔ وہ کچھ عرصہ تک اس رسالے کو اپنے پاس رکھے رہے اور مکمل مطالعہ فرمایا۔"

آیت اللہ حسن زادہ آملی مزید لکھتے ہیں: "اس رسالے میں میں نے اپنے بارے میں ایک دعا لکھی تھی: ‘خدایا! مجھے خطابِ محمدی (ص) کے فہم کی سعادت عطا فرما’۔

جب علامہ طباطبائی نے رسالہ واپس کیا تو فرمایا: ‘آقا! جب سے میں نے خود کو پہچانا ہے، میں نے کبھی اپنی ذات کے لیے دعا نہیں کی، میری تمام دعائیں ہمیشہ امت کے لیے عام رہی ہیں’۔"

آیت اللہ حسن زادہ آملی کے بقول، یہ اخلاقی نصیحت ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑ گئی اور ان کے لیے ایک عظیم درسِ اخلاق بن گئی۔

ماخذ:

ہزار و یک نکتہ، جلد دوم، صفحہ 621، از آیت اللہ حسن زادہ آملی (رح)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha